ہندوستان کی شاندار بولنگ ،ولیمسن اور ٹیلر کی نصف سنچریاں

   

مانچسٹر ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ ہندوستانی بولروں کی شاندار بولنگ کی وجہ سے غلط ثابت ہوا اور جسپریت بمرا نے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر مارٹن گپٹل (1) کو جس وقت آوٹ کیا اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور بھی صرف ایک رن ہی تھا۔ ابتدائی نقصان کے بعد ولیمسن نے دوسرے اوپنر نکولاس کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلئے اسکور کو 69 رنز تک پہنچایا اور اس موقع پر جڈیجہ نے نکولاس کو آوٹ کیا۔ بعدازاں کپتان ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے نقصان تک مجموعی اسکور کو 134 رنز تک پہنچایا اور اس موقع پر ولیمسن 6 چوکوں کی مدد سے 95 گیندوں میں 67 رنز اسکور کئے۔ دیگر بیٹسمینوں میں نیشم نے 18 گیندوں میں 12 رنز اور گرانڈ ڈوم نے 10 گیندوں میں 16 رنز اسکور کئے۔ تادم تحریر بارش کی وجہ سے جب مقابلہ روک دیا گیا تب نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کئے اور وکٹ پر ٹیلر 85 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مد د سے 67 رنز اسکور کئے۔ ہندوستان کیلئے بمرا ، بھونیشور کمار ، جڈیجہ ، ہاردک پانڈیا اور یوزویندر چہل نے فی کس ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔