ہندوستان کی شرح ترقی جاریہ سال 7.5 فیصد رہے گی

   

نئی دہلی4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے ایشیا پیسیفک اقتصادی و سماجی کمیشن (اقوام متحدہ-اسکیپ) نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کی شرح بڑھ کر 7.5 فیصد پر پہنچ جانے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔کمیشن کے یہاں جمعرات کو شائع ایشیا پیسیفک اقتصادی و سماجی سروے 2019 میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 31 مارچ کو ختم مالی سال 2018-19 میں ملک کی متوقع شرح ترقی 7.2 فیصد رہی ہے جس کے رواں مالی سال میں 7.5 فیصد پر پہنچ جانے کی امید ہے . مالی سال 2020-21 میں اس کے 7.6 فیصد رہنے کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے ۔سروے میں ترقی کی شرح کے ساتھ ملک میں اوسط خوردہ مہنگائی کے بھی بڑھنے کا امکان ہے ۔اس سروے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 3.3 فیصد پر رہنے والی مہنگائی کی شرح رواں مالی سال میں بڑھ کر 4.5 فیصد اور اگلے مالی سال میں 4.6 فیصد پر پہنچ جائے گی ۔