ہندوستان کی صیانت اور حکمت عملی کے اندیشوں کا احساس کرنے مالدیپ کا تیقن

   

مالے۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ نے آج اس بات کی دوبارہ توثیق کی کہ اس کا پہلے ہندوستان اور کا مقصد اسے ہندوستان کے ساتھ مشترکہ اور قریبی تعلقات کے ساتھ تمام مسائل یکسوئی کے سلسلہ میں چاہے وہ ہندوستان کی صیانت اور حکمت عملی پر مبنی اندیشے ہوں ہندوستان کے بارے میں حساس بناتا رہے۔ مالدیپ کے قائدین نے ہندوستان کی تائید کا تیقن دیا اور کہا کہ منظم جرائم منشیات کے اور بردہ فروشی کے انسداد میں وہ ہندوستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ وزیرخارجہ ہندوستان سشماسوراج نے آج مالدیپ کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات کے دوران یہ تیقن حاصل کیا۔ سشماسوراج اتوار کے دن دو روزہ سرکاری دورہ پر مالدیپ پہنچی تھیں۔ یہ ان کا اولین سرکاری دورہ مالدیپ ہے۔ انہوں نے یکم ؍ نومبر کو گذشتہ سال ابراہیم محمد سولین کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ کیا ہے۔