ہندوستان کی لارڈس ٹسٹ میں شاندار شروعات

   

لاڈرس۔جیوروٹ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈینگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت کرتے ہوئے ہندوستانی اوپنرس کے ایل راہول اور روہت شرما نے ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں شاندار شروعات فراہم کی ہے۔قومی اوپنرس نے ابتداء میں انتہائی سست لیکن محتاط بیٹنگ کی لیکن چند اوورس کے بعد روہت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا۔روہت شرما نے جہاں شاندار 83 رنز اسکور کئے وہیں جیمس اینڈریو سن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں بولڈ کیا۔ روہت اور راہول نے پہلی وکٹ کے لئے 126 رنز جوڑے۔ تادم تحریر ہندوستان نے 128/1 رنز بنالئے ہیں۔