ہندوستان کی معاشی ترقی اور قومی بجٹ سے واقفیت

   

Ferty9 Clinic

قومی بجٹ 2019 پر پروفیسر مسعود احمد کا معلوماتی لکچر
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پروفیسر سری نواس آچاریہ ڈائرکٹر وشوا وشوانی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بموجب قومی بجٹ 2019 کے اہم نکات پر مبنی ایک توسیعی لکچر کا جمعہ 2 اگست کو شام کے ساڑھے چھ بجے اردو ہال ، حمایت نگر میں اہتمام کیا گیا ہے ۔ پروفیسر محمد مسعود احمد اس اجلاس میں ہندوستانی معیشت اور قومی بجٹ پر سیر حاصل لکچر دیں گے ۔ یہ لکچر پاور پوائنٹ کے ذریعہ پیش کیا جائے گا ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ بجٹ لکچر منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سے قبل پانچ متواتر لکچر منعقد کئے جاچکے ہیں ۔ جناب آر موہن کمار ایڈیشنل کمشنر آف انکم ٹیکس مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب غلام یزدانی سینئیر ایڈوکیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ جب کہ دکھنی کلچر اور حیدرآبادی تہذیب کی نمائندہ شخصیت ڈاکٹر آنند راج ورما نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور پروفیسر محمد مسعود احمد کا تعارف پیش کریں گے ۔ ہندوستانی معاشیات سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ ، طلبہ اور دانشوروں سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔۔