’’ہندوستان کی مقدس سرزمین اب لینڈ آف ریپسٹ‘‘ مدراس ہائیکورٹ کا ریمارک

   

چینائی: مدراس ہائیکورٹ نے آج یہ ریمارک کیا کہ ’’مقدس بھارت بھومی(انڈیا) اب لینڈ آف ریپسٹ ( عصمت ریزی کرنے والوں کی سرزمین)بن گیا ہے جہاں ہر 15 منٹ میں عصمت ریزی کا ایک واقعہ پیش آتا ہے‘‘۔ مدراس ہائیکورٹ نے مائیگرنٹ لیبر سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران یہ ریمارک کیا ۔ ایڈوکیٹ اے پی سوریہ پرکاش نے ضلع تریپور میں آسام کی 22 سالہ مائیگرینٹ ورکر کی اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمہ کی پیروی کی۔ ایڈوکیٹ نے انسپکٹر جنرل کی زیرقیادت خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے ڈی جی پی کو ہدایت دینے کے علاوہ متاثرہ خاتون کی مالی امداد کی درخواست کی ۔