جے پور، 18 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ دولتِ مشترکہ ممالک کی پارلیمنٹوں کے اسپیکرز اور پریذائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس (سی ایس پی او سی) کا ہندوستان کی میزبانی میں انعقاد، ہندوستان کی ”اتِیتھی دیوو بھَوَہ” کی عظیم روایت کی علامت ہے ۔برلا نے سی ایس پی او سی کے بعد دورے کے پروگرام کے تحت ہفتہ کے روز پارلیمانی نمائندوں کی جے پور آمد پر منعقد ایک خصوصی ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک وسیع اورمتنوع ملک ہے ، جہاں جغرافیائی تنوع، زبانوں کی گوناگونی، کھانوں کی مختلف اقسام کے ساتھ اپنا مالا مال ثقافتی اور تاریخی ورثہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں نہایت قدیم تہذیبیں اور مالا مال روایات آج بھی زندہ ہیں۔ راجستھان کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں وسیع ریگستان، شاندار محلات، ندیاں اور باولیاں ہیں۔ راجستھان بہادری اور شجاعت کی سرزمین ہے ۔
یہاں مہارانا پرتاپ نے دشمنوں سے مسلسل جدوجہد کے باوجود اپنے وقار اور خودداری سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اس موقع پر برلا نے ریاستی گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڑے کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے ریاستی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی نے دولتِ مشترکہ کے ممالک کے پارلیمانی وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی میزبانی کا موقع ملنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مذاکرات اور باہمی میل جول سے مختلف ممالک کے عوام ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، جس سے باہمی محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہ