ہندوستان کی نظریں فائنل پر

   

جکارتہ۔ دفاعی چمپئن ہندوستان کی نظریں سوپر 4 مرحلے کے آخری راؤنڈ رابن لیگ میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دینے کے مقصد کے ساتھ ایشیا کپ مردوں کے ہاکی ٹورنمنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہوں گی۔ ملائیشیا کے خلاف میچ میں ہندوستان پہلے ہی فتح کی طرف قدم بڑھا چکا تھا لیکن رضی رحیم نے ہیٹ ٹرک کرکے ہندوستان کو 3۔ 3 سے ڈرا پر روکا ۔ ہفتہ کو پہلے میچ میں ہندوستان نے جاپان کو شکست دی تھی۔کوریا پلس ٹو کے گول فرق کے ساتھ سوپر 4 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ہندوستان پلس ون کے گول فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دو میچ ہارنے کے بعد جاپان دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جبکہ ملائیشیا کے پاس موقع ہے اگر وہ جاپان کو کم ازکم دو گول سے ہرا دے، بشرطیکہ ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہو۔