٭ انڈین آرمی نے جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پاکستان کی جانب سے سیزفائر کی بلااشتعال خلاف ورزی کے جواب میں پڑوسی خطہ میں واقع دہشت گردی کے لانچ پیاڈس اور اسلحہ و گولہ بارود کے مقامات کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کرلی ہے ۔ دفاع کے ترجمان نے سرینگر میں کہا کہ آرمی نے ایک ڈرون فوٹیج بھی شیئر کیا ہے جس سے کئی دھماکوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ اقدام 5 سپاہیوں کی شہادت کے بعد کیا گیا جو ایل او سی کے پاس دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے ۔