آکلینڈ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کپتان رانی رامپال کے دو گولس کی بدولت ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپک کے سال میں نیوزی لینڈ کے پہلے دورے کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈیولپمنٹ اسکواڈ کے خلاف کھیلے گئے اِس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے 4-0 کی کامیابی حاصل کی۔ رانی کے دو گولس کے علاوہ شرمیلا اور نمیتا نے بھی ہندوستان کی کامیابی میں فی کس ایک گول کا تعاون دیا۔ جمعرات کو ہندوستانی ٹیم یہاں پہونچی تھی اور اِس نے میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی کے حصول کے مقصد کے تحت جارحانہ کھیل بھی کھیلا۔ ہندوستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف 4 مقابلوں کے علاوہ برطانیہ کے خلاف بھی ایک مقابلہ کھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے مقابلہ کا بہتر آغاز کیا لیکن اِسے سبقت بنانے کے لئے تیسرے مرحلہ تک انتظار کرنا پڑا۔
