دبئی : پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے لیکن ٹیم انڈیا کے تمام میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ دبئی میں ہونے والے ہندوستان کے میچز کی وجہ سے تین ٹیموں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہندوستان کا پہلا میچ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے اس لیے بنگلہ دیش چند روز قبل دبئی پہنچ چکا ہے لیکن پاکستان اور نیوزی لینڈ کو بھی دبئی آنا پڑے گا۔ ان ٹیموں کو ٹیم انڈیا کے لیے سفر سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہندوستان کل اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔