ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی جرسی زیب تن کرے گی ۔ نئی جرسی کی تقریب رونمائی 13 اکتوبر کو ہوگی۔بی سی آئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمحہ جس کا ہم سب انتظارکر رہے ہیں 13 اکتوبر کو ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ کیا آپ پرجوش ہیں؟۔ جرسی کو ایتھلیزر برانڈ ایم پی ایل اسپورٹس متعارف کرے گا،جو دسمبر 2023 تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا آفیشل کٹ اسپانسرز ہے۔ نئی جرسی نیوی بلیو ریٹرو جرسی کو نیلی ، سبز، سفید اور سرخ دھاریوں سے بدل دے گی جو 1992 کے ورلڈکپ سے متاثر ہوکر تیار کی گئی ہے ۔