ممبئی۔ عمان اور متحدہ عرب امارات میں مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل چہارشنبہ کوہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کی گئی۔ ٹورنمنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور14 نومبر کو ختم ہوگا۔ ورلڈکپ کٹ اسپانسرز ایم پی ایل اسپورٹس کی جانب سے بلین چیئرز جرسی کے نام سے نئی جرسی پروشین بلیو اور رائل بلیو کے رنگوں میں تیار کی گئی ہے۔ ایم پی ایل اسپورٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شائقین کو ایک جرسی پریادگار بنایا گیا ہے۔نئی قمیض بلین چیئرز کہلاتی ہے۔اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم اپنے مداحوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور یہ آفیشل جرسی کو اور بھی خاص بناتا ہے۔ ڈیزائن کافی حیران کن اور مختلف ہے جو ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا۔ نئی ڈیزائن سے ہمیں ایک جوش ملتا ہے تاکہ ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے مزید کہا ہے ہم نئے رنگ کی جرسی کے ساتھ ، اپنا بہترکھیل دکھانے اور اپنے اربوں سے زیادہ شائقین کو فخرکروانے پر بہت خوش ہیں۔بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے نئی جرسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں حمایت حاصل ہے اور اس جرسی کے مقابلے میں ان کے جوش اور توانائی کو منانے کا اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔