ہندوستان کی 10 بہترین فلموں کی فہرست جاری

   

ممبئی: انڈیا چیپٹر آف دی انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس نے ہندوستان کی 10 بہترین فلموں کی فہرست جاری کی ہے ۔ حال ہی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کے انڈیا چیپٹر کی طرف سے ایک سروے کرایا گیا۔ اس کے تحت ہندوستان کی 10 بہترین فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ یہ ایک خفیہ سروے تھی، جس کے لیے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کے انڈیا چیپٹر کے 30 اراکین نے خفیہ طور پر ووٹ دیا اور سب سے زیادہ ووٹوں کی بنیاد پر ملک کی ٹاپ 10 فلموں کی فہرست بنائی گئی ہے ۔ ستیہ جیت رے کی ہدایت کاری میں بنی بنگالی فلم ’پاتھر پنچالی‘اس فہرست میں سرفہرست ہے ۔ بنگالی فلم ‘میگھے ڈھاکہ تارا’ بھی دوسرے نمبر پر ہے ۔ہندی فلم ‘بھون شوم’ تیسرے نمبر پر ہے ۔ملیالم فلم ‘ایلیپتھائم’ ہندوستان کی چوتھی بہترین فلم ہے ۔ کنڑ فلم ’گھاتشردھا‘ پانچویں بہترین فلم ہے ، فلم ‘گرم ہوا‘ بھی اس فہرست میں شامل ہے جو چھٹے نمبر پر ہے ۔بنگالی فلم ’چارولتا‘ ساتویں نمبر پر ہے ۔فلم ’انکور‘8ویں بہترین فلم ہے ۔ ’پیاسا‘فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے ، ’شعلے ‘ 10ویں بہترین ہندوستانی فلم ہے ۔