ہندوستان کے اگلے کپتان کا فیصلہ سلیکٹرس کریں گے : جے شاہ

   

برج ٹاؤن ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے پیرکو زور دے کر کہا کہ اگر ہندوستان اگر اگلے سال ہونے والی چمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہاں ٹیم کے سینئرز موجود ہوں گے جب کہ اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ہاردک پانڈیا اگلا ٹی ٹوئنٹی میںکپتان روہت شرما کی جگہ لیں گے ، اس کا فیصلہ مکمل طور پر سلیکٹرز لیں گے۔ یہاں منتخب میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ نے ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح میں سینئر کھلاڑیوں کے تعاون کی تعریف کی جس کے اختتام پر کپتان روہت شرما ، سینئر بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے مختصر ترین فارمیٹ کی بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ تجربہ کار تینوں کھلاڑیوں کی سبکدوشی کے بعد ٹیم کے اگلے مرحلے کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھے جانے پر شاہ نے کہا کہ منتقلی پہلے ہی تین عظیم کھلاڑیوں کے سبکدوش ہونے کے ساتھ ہوئی ہے۔ جس طرح یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل اور چمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔ وہاں بھی اسی طرح کا دستہ کھیلے گا سینئرز وہاں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس کا مطلب ہے کہ فٹنس کی اجازت دیتے ہوئے، سینئر کھلاڑی ان نو ونڈے میچوں کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے جو ہندوستان پڑوسی ملک پاکستان میں فروری مارچ میں مقررہ چمپئنز ٹرافی سے پہلے کھیلے گا۔ اس سے پہلے ہندوستان کی ونڈے کرکٹ میں سری لنکا (بیرونی دورہ)، نیوزی لینڈ (گھریلو سریز) اور انگلینڈ (گھریلو سریز) کے خلاف تین تین میچ شامل ہیں۔ ورلڈ کپ میں ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ٹی20 فارمیٹ میں روہت سے کپتانی سنبھالنے کے امکانات کے بارے میں، شاہ نے کہا کپتانی کا فیصلہ سلیکٹرزکریں گے اور ہم ان سے بات چیت کے بعد اس کا اعلان کریں گے۔ آپ نے ہاردک کے بارے میں پوچھا، ان کی فارم پر بہت سارے سوالات تھے لیکن ہم اور سلیکٹرز نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور انہوں نے خودکو ثابت کیا۔ پانڈیا نے فارمیٹ میں روہت کے نائب کے طور پر کام کیا۔ ہندوستان نے11 سال کی تکلیف دہ عرصے کی قحط سالی توڑ دی جس کے دوران ٹیم ایک بھی آئی سی سی خطاب جیتنے میں ناکام رہی۔ گزشتہ 12 مہینوں میں دو آئی سی سی فائنل ہارنے کے بعد ٹرافی کی خشک سالی آخرکار یہاں ختم ہو ئی اور شاہ نے امید ظاہر کی کہ جیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہوں گا کہ ہندوستان تمام خطابات جیتے ۔ ہمارے پاس سب سے بڑی بینچ اسٹرینتھ ہے، اس ٹیم کے صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیمیں میدان میں اتار سکتے ہیں۔