ہندوستان کے جین۔زی آئین کوبچائیں گے: راہول گاندھی

   

نئی دہلی ۔18؍ستمبر ( ایجنسیز ) راہول گاندھی نے آج پریس کانفرنس میں ’ووٹ چوری‘ کے 3 ایسے ثبوت پیش کیے جس سے سیاسی ہلچل بہت بڑھ گئی ہے۔ ایک طرف الیکشن کمیشن اپنی صفائی پیش کر رہا ہے، دوسری طرف بی جے پی لیڈران حملہ آور ہیں۔ اس درمیان راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ایسی پوسٹ ڈالی ہے جو ہلچل میں مزید اضافہ کرنے والی ہے جس میں راہول گاندھی نے ’جین-زی‘ یعنی نوجوان طبقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی ’ووٹ چوری‘ روکنے کا کام کریں گے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ لکھتے ہیں کہ ’’ملک کے نوجوان، ملک کے طلبا، ملک کی جین-زی آئین کو بچائیں گے، جمہوریت کی حفاظت کریں گے اور ووٹ چوری کو روکیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جئے ہند۔