ممبئی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر ڈیوڈ وارنر (ناٹ آوٹ 128) اوراورن فنچ (ناٹ آوٹ 110) کی زبردست سنچریوں اور ان کے درمیان 258 رنوں کی شراکت کی بنیاد پر آسٹریلیا نے ہندستان کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے کراری شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیر یز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ ورلڈ کپ کی دو مایہ ناز ٹیموں کی ٹکر میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو کھیل کے ہر شعبے میں پچھاڑ دیا اور اپنی ونڈے تاریخ میں ہندستان کے خلاف پہلی مرتبہ 10 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے حالانکہ 49.1 اوورں میں 255 رنزہی اسکور بنایا جس کے بعد دونوں آسٹریلیائی اوپنروں نے نشانے کو مزید چھوٹا ثابت کردیا۔ آسٹریلیا نے 37.4 اوورں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 258 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔وہیں دوسری طرف عالمی کرکٹ کی دو افسانوی ٹیموں کی ٹکر میں ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میں منگل کو 49.1 اوور میں 255 رن کا اسکور بنا لیا۔