ہندوستان کے خلاف انگلینڈ کا اصل امتحان : میک کولم

   

بنگلورو۔ انگلینڈ کی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے ہندوستان کے خلاف آنے والی ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کو درپیش اہم چیلنج پر روشنی ڈالی اور ان کا ماننا ہے کہ یہ سیریز انگلینڈ کی ٹسٹ کرکٹ کے جارحانہ اور حملہ آور برانڈ کے لیے حتمی لتمس ٹسٹ کے طور پر کام کرے گی جسے حروف عام میں باز بال کہا جاتا ہے۔ 2024 کے اوائل میں انگلینڈ کا مقابلہ ہندوستانی سرزمین پر پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہونے والا ہے، جس کا آغاز 25 جنوری کو ہوگا۔ یہاں آر سی بی انوویشن لیب کے لیڈرز میٹ انڈیا میں کھیلوں کے عالمی اسٹیک ہولڈرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، باز بال کے لیے آنے والے ٹسٹ کے لیے امید اور تیاری کے احساس کا انہوں نے اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوستان میں پانچ ٹسٹ میں ایک بہت اچھی ہندوستانی ٹیم کے خلاف ایک بہت بڑا چیلنج ملا ہے۔ میں اس کے بارے میں پرجوش ہوں کیونکہ آپ اپنے آپ کو بہترین ٹیم کے خلاف پرکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اپنی حالت میں بہترین ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اچھا چیلنج ہونے والا ہے۔ اگر ہمارے پاس کامیابی ہے تو شاندار اور جارحانہ کھیل کی وجہ سے ہے۔ 42 سالہ میک کولم نے باز بال کے جوہر اور اس کے معنی پر اپنے خیالات کا مزید اظہار کیا، ہم یہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، کیونکہ ہمیں کرکٹ سے محبت ہے اور ہم کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ کرکٹ میں جتنا ہو سکے اچھا ہو۔ جب آپ کرسی پر ہوتے ہیں، آپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوں اور ایسا کرنے کے لیے آپ کو اپنے کیریئر کے اختتام تک انتظار نہیں کرنا چاہیے۔