ہندوستان کے خلاف بنگلہ دیش کی پہلی ٹی ۔20 فتح

,

   

مشفق الرحیم کی طوفانی بیٹنگ ‘ چار گیندوں میں چار چوکے
نئی دہلی ۔ 3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے تیز رفتاری کے ساتھ 60 رن بناتے ہوئے ٹی ۔ 20 کے ایک میچ میں ہندوستان کے خلاف اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ ٹی ۔ 20 سریز کا پہلا میچ اتوار کو دھول دھویں اور آلودگی سے متاثرہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا گیا تھا ۔ بدترین آلودگی کے باوجود کرکٹ اپنے شائقین کے لئے مرکز توجہ رہا ۔ اس میں میں میزبان ہندوستان کے 148/6 کے مقابلے میں مظاہرہ کیا ۔ ہندوستان کے خلاف 9 مرتبہ مقابلہ کرنے والی یہ ٹیم اپنی پہلی کامیابی کے لئے مقررہ ہدف 149 کے تعاقب میںسخت جدوجہد کی ۔ ایک مرحلے پر اس کو کامیابی کے لئے 12 گیندوں میں 22 رن بناناتھا کہ مشفق الرحیم جو 43 گیندوںمیں 60 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے آخری اوور سے پہلے خلیل احمد کے اوور میں لگاتار چار گیندوں پر چار چوکے لگاتے ہوئے تین وکٹس کے نقصان سے اسکور کو 153 رن تک پہونچادیا۔ اس طرح انہوں نے اپنی ٹیم کی امکانی ہار کو جیت میں بدل دیا ۔