ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم میں دراز قد بولر شامل

   

آکلینڈ ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لئے 6 فٹ 8 انچ طویل قامت فاسٹ بولرکائل جیمیسن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آکلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جیمیسن نے ابھی تک نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ جیمیسن نیوزی لینڈ کے سب سے دراز قد کرکٹر ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 میچوں میں 72 وکٹ اور لسٹ اے میچوں میں 33 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور میٹ ہینری کے زخمی ہونے کی وجہ سے جیمیسن کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔ جیمیسن درازقد اور اپنی ٹیم کے بیٹنگ کوچ دومیٹر طویل پیٹرفلٹن سے بھی ان کا قد زیادہ ہے۔ انہوں نے کرائسٹ چرچ میں انڈیا اے کے خلاف 49 رن پر چار وکٹ لئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹی 20 لیگ اسپر اسمیش میں صرف سات رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے۔ یاد رہے کہ کائل انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ تاہم کائل سال 2019 میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے ، جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹی 20 لیگ سپر اسمیش میں صرف سات رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے۔ آکلینڈ کے خلاف کائل نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔