ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلہ ہمیشہ ایک بڑا چیلنج : امیلیاکیر

   

نئی دہلی۔ نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم کی آل راؤنڈر امیلیا کیرکا خیال ہے کہ ورلڈکپ میں ہندوستان کے خلاف کھیلنا ان کا پسندیدہ کرکٹ چیلنج ہے۔ امیلیا نے ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی حالیہ ونڈے فتوحات میں اہم کردار اداکیے ہیں، خاص طور پرگھر پر2022 کے ونڈے ورلڈ کپ میں جہاں انہوں نے نصف سنچری بنائی اور اپنی لیگ اسپن کے ساتھ 56۔3 کے بولنگ اعداد شمار حاصل کئے ۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنا میرے خیال میں یہ ہمیشہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، انہیں ایک ہجوم ملتا ہے جو ان کی حمایت کررہا ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں اسپن ان کے لیے کلید ہے۔ اسپن کو اچھی طرح سے کھیلنے کی صلاحیت، خاص طور پر برصغیر کے حالات میں، میرے خیال میں یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اور ان کے پاس کچھ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں، اس لیے میرے خیال میں یہ ایک اہم میچ ہے اور ان کو کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔یادرہے کہ کیر نے اپنے کرئیر کا آغاز ایک بولنگ آل راؤنڈر کے ذریعہ شروع کیا تھا لیکن اب وہ ٹیم کی مستقل ٹاپ آرڈر بیٹر ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کی چند یادگار فتوحات میں کلیدی رول ادا کیاہے۔جب وہ صرف 17 برس کی تھی تو کوچ نے انہیں اننگز کے آغاز کے لئے روانہ کیا تھا اور انہوں نے تاریخی 232 رنز آئر لینڈ کے خلاف اسکور کئے تھے ۔