ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا امکان

   

۔30 جون سے شکر ، کپاس اور دھاگہ درآمد کرنے پاکستان کی تیاری
اسلام آباد : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بہت جلد تجارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے ۔ ہندوستان سے شکر ، کپاس اور دھاگہ درآمد کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزارت تجارت پاکستان نے اقتصادی رابطہ کونسل میں یہ رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی وزارت تجارت وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بعد ہی یہ رپورٹ تیار کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ہندوستان سے چین درآمد کرنے کی تجویز رکھی تھی۔ اس وقت ہندوستان کے برآمد کنندگان ٹی سی پی کے ٹنڈرس میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ ہندوستان کے برآمد کنندگان کی طرف سے ٹنڈر میں حصہ لینے پر پابندی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2021 ء تک ہندوستان سے کپاس اور دھاگہ درآمد کرنے کی تجویز ہے۔ ہندوستان کے زمینی راستہ سے تجارتی بحال کی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اپنی کمی پوری کرنے کے لئے کپاس درآمد کرنی پڑتی ہے۔ ہندوستان سے کپاس اور دھاگے درآمد کرنے پر یہ سستے پڑتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارت کو متحد کردیا تھا ۔