ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ دہرادون پہونچ گئے

,

   

Ferty9 Clinic

نائب صدر جمھوریہ ایم وینکیا نائیڈو ہفتہ کے روز ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے لئے دہرادون پہنچے۔

جولی گرانٹ ہوائی اڈے ایئر پورٹ پر گورنر بیبی رانی موریہ اور وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے نائیڈو کا استقبال کیا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکریال اور اتراکھنڈ کے وزیر دھن سنگھ راوت بھی نائب صدر کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

وینکیا نائیڈو ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔

(سیاست نیوز)