ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کیلئے 12 آئی اے ایف پائیلٹس کا انتخاب

   

نئی دہلی ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ نے روسی خلائی ماہرین کی مدد سے ہندوستان کے پہلے انسانی خلائی مشن گاگنیان کیلئے 60 پائیلٹس میں سے 12 پائیلٹس کا انتخاب کیا ہے ۔ پہلے ہی سے 7 پائیلیٹ تربیت کیلئے روس روانہ ہوئے ہیں ۔ روس کی جانب سے مسترد کردہ بیشتر افراد کو دانتوں میں درد کا مسئلہ تھا۔ آئی اے ایف انسٹی ٹیوٹ آف ایرواسپیس میڈیسن کے چیف سلیکشن آفیسر نے بتایا کہ آئی اے ایف کے 12 پائیلٹس کو تربیت دی جائے گی ۔