نیویارک 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے پہلے معلنہ ہم جنس پرست شہزادہ منویندر سنگھ گوہل نیویارک میں ورلڈ پرائیڈ میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے پرائیڈ کی حقوق انسانی کانفرنس میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطبہ بھی دیا ہے ۔ ورلڈ پرائیڈ ایک ایسی تقریب ہے جس کے ذریعہ ہم جنس پرستوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ان کے مسائل پر غور کیا جاتا ہے ۔ اس کی تقاریب جون کے مہینے میں منعقد ہوتی ہیں۔ 53 سالہ منویندر سنگھ گوہل گجرات میں مہارانا راج پیپلا کے فرزند ہیں۔