ہندوستان کے کم عمر بھارت سبرامنیم کی پیشرفت

   

ایرو فلوٹ اوپن چیس میں زہو کو مات دی
ماسکو۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 13 سالہ بھارت سبرامنیم نے ماسکو میں جاری ایرفلوٹ اوپن چیس ٹورنمنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں گرانڈ ماسٹر جیان چو زہو کو مات دے کر گروپ اے میں مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے سبرامنیم نے 74 چالوں میں زہو کو ہرادیا۔ ٹورنمنٹ میں سبرامنیم کی یہ تیسری جیت ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ آذربائیجان کے گرانڈ ماسٹر رؤف مدوف کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ رؤف نے ہندوستان کے ایس پی سیتھورمن کے ساتھ بازی ڈرا کی تھی۔ سبرامنیم اور رؤف کو 3.5 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں اور دونوں سرفہرست ہیں۔