نئی دہلی: اتر پردیش میں مظفر نگر کے ایک اسکول کی متنازعہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کا پھیلایا ہوا مٹی کا تیل ہے جس نے ہندوستان کے کونے کونے کو آگ لگا دی ہے۔راہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں تعصب کا زہر بونا، اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرنا، ایک استاد ملک کے لیے اس سے بڑا کچھ نہیں کرسکتا۔یہ وہی مٹی کا تیل ہے جو بی جے پی نے پھیلایا ہے جس نے ہندوستان کے کونے کونے میں آگ لگا دی ہے۔ بچے ہندوستان کا مستقبل ہیں۔ وہ نفرت نہیں کرتے، ہم سب کو مل کر پیار سکھانا ہے۔