ہندوستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو 227 رنز سے شکست

   


آخری ون ڈے میں ایشان کشن کی تیز ترین ڈبل سنچری ، ویراٹ کوہلی کے بھی شاندار 113 رنز

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 409 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 410 رنز کا ہدف ملا ہے۔ بنگلہ دیش نے ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے 409 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 9 وکٹیں گنوا دیں۔ ہندوستان کی جانب سے ایشان کشن نے شاندار 210 رنز بنائے جبکہ کوہلی 113 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ہندوستان نے کوہلی اور ایشان کی اننگز کی بنیاد پر 409 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، مہدی حسن، مستفیض الرحمان نے 1-1، عبادت حسین نے 2، شکیب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔قبل ازیں بنگلہ دیش کے دورے پر موجود انڈین ٹیم ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد سیریز سے تو ہاتھ دھو بیٹھی لیکن تیسرے اور آخری میچ میں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ انڈین ٹیم کے سکور بورڈ پر غیرمعمولی ہدف سجانے کا سہرا نوجوان بیٹسمین ایشان کشن کے سر رہا، جنہوں نے 10 چھکوں اور 24 چوکوں کے ساتھ 131 گیندوں پر 210 رنز بنائے۔ ٹویپس نے نوجوان بیٹر کو ان کی ڈبل سنچری کی مبارکباد دی تو کئی افراد نے امکان ظاہر کیا کہ اگر ایشان کرشن 50 اوورز تک وکٹ پر رہتے تو بعید نہ تھا کہ وہ 300 سے زائد رنز بنا لیتے۔یہ ڈبل سنچری اننگز ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین بیٹنگ رہی۔ 126 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے جو 138 بولز پر ڈبل سنچری کر چکے ہیں۔وراٹ کوہلی نے بھی 113 رنز کے ساتھ سنچری اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل رہے۔ کوہلی نے رکی پونٹنگ کی 71 انٹرنیشنل سنچری اننگز کا ریکارڈ توڑا تو اس کا تذکرہ بھی ٹائم لائنز پر نمایاں رہا۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی 44ویں سنچری رہی۔سابق انڈین کرکٹرز مناف پٹیل اور وینکٹیش پرساد نے دونوں بیٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کھیل کا یہی انداز باقی رہنا چاہیے‘۔ وریندر سہواگ بھی اس موقف کے حامی دکھائی دیے کہ ’کامیابیاں پانے کے لیے انڈین ٹیم کو اسی طریقے پر عمل‘ کرنا چاہیے۔ٹیم کے کپتان کے ایل راہل 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا صارفین نے یہ بات نظر انداز نہیں کی۔