ہندوستان کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

   

شکھر دھون اور ایشان کی شاندار نصف سنچری ،میزبان سری لنکا کو ہزیمت

نئی دہلی :ہندوستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے کپتان شکھر دھون اور ایشان کشن شاندار نصف سنچری کی بدولت میزبان سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو 263 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے ہندوستانی بیٹسمنوں نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ نوجوان بیٹسمین پرتھوی شا نے کپتان
شکھر دھون کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 58 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔پرتھوی شا نے 24 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 43 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ پرتھوی کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین ایشان کشن کریز پر آئے اور تیز رفتاری سے رنز بٹورنا شروع کیا۔ ایشان نے بھی جارحانہ انداز میں بیٹسمین کی اور 42 گیندوں میں 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔اس کے علاوہ منیش پانڈے نے 40 گیندوں میں 26 رنز اور سوریہ کمار یادو نے 20 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے جبکہ کپتان شکھر دھون آخر تک کریز پر ڈٹے رہے اور 95 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 86 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دھننجئے ڈی سلوا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور دو بیٹسمنوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لکشن سنداکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔