ہندوستان کے 10 متمول ترین افراد

,

   

مکیش امبانی سرفہرست، گوتم اڈانی کو دوسرا اور شیونادر کو تیسرا مقام

ممبئی : ہندوستان کے متمول ترین افراد کی فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی سرفہرست ہیں جو 6,05,900 کروڑ کی دولت رکھتے ہیں۔ گوتم اڈانی اور خاندان دوسرے مقام پر ہیں۔ ان کی جملہ دولت 2,34,100 کروڑ روپئے ہے۔ تیسرے نمبر پر ایچ سی ایل کے شیونادر اینڈ فیملی ہے، جن کی جملہ دولت 1,94,100 کروڑ روپئے ہے۔ اس کے بعد لکشمی این متل کی کمپنی ایرسلر متل کی دولت 1,40,100 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ سائرس پونا والا کی کمپنی سیرم جو پونے میں واقع ہے اور اس نے ہی کوروناوائرس کا ٹیکہ جاری کیا ہے۔ اس کی دولت 1,35,300 کروڑ روپئے ہے۔ ہندوجابرادرس کی کمپنی ہندوجا کی ملکیت 1,31,000 کروڑ روپئے ہے۔ اودے کوٹک جن کا بینک کوٹک مہیندر بینک ہے اس کی ملکیت 1,08,600 ہے۔ رادھاکشن زمانی اینڈ فیملی ایونیو سوپرمارٹس 1,06,500 کروڑ کی دولت رکھتا ہے۔ جئے چودھری جن کی کمپنی زیڈ اسکیلر ہے، کی دولت 96000 کروڑ روپئے ہے۔ سب سے آخر میں دلیپ سنگھوی اینڈ فیملی کا نام آتا ہے جن کا سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کے نام سے وسیع کاروبار ہے۔ ان کی دولت 91,800 کروڑ روپئے ہیں۔