نئی دہلی ۔ 4جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر سماجی انصاف و بااختیار تھوار چند سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ہندوستانی عوام کی نشہ کی لت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 16کروڑ افراد نشہ کے عادی ہیں جن میں سے 3.1کروڑ بھنگ ، 77لاکھ افراد افیون کی لت میں مبتلا ہیں جبکہ 5.7 کروڑ افراد شراب کے عادی ہیں ۔ بی جے پی ایم پی آر کے سنہا کے وہ سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ گہلوٹ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار وزارت سماجی انصاف کی جانب سے گھر گھرگھر چلائی گئی مہم کا حصہ ہیں جو 2016 میںانجام دی گئی تھی۔ان اعداد و شمار میں آبادی کے تمام بالغ افراد شامل ہیں جس کے اثرات ان کیفیملی پر پڑرہے ہیں۔ سروے میں سونگھنے والی اشیاء کا زیادہ کم عمر لڑکے کرتے ہیں ۔
یہ سروے 36ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں کروائے گئے۔