لندن۔ لارڈز، مشہور اوول، فاسٹ بولروںکے لئے سازگارہیڈنگلے میدان ان پانچ مراکز میں شامل ہیں جہاں ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے 2025 کے دورے کے دوران اپنے ٹسٹ میچ کھیلے گی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تفصیلات کا اعلان کیا۔ ای سی بی نے2025-2031 کے درمیان سات سالہ سائیکل کے لیے اپنے گھریلو کیلنڈرکا اعلان کیا جس میں اس کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔آئی سی سی ایف ٹی پی کے مطابق ہندوستان جون 2025 میں پانچ ٹسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنے والا ہے اور ای سی بی نے ایک ریلیز میں کہا کہ یہ میچ لارڈز، دی اوول (دونوں لندن میں)، ایجبسٹن (برمنگھم)، ہیڈنگلے (لیڈز) اور اولڈ ٹریفورڈ (مانچسٹر) میں کھیلے جائیں گے۔