پورٹ آف اسپین ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 100 ویں ٹسٹ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کو مستردکردیا لیکن اعتراف کیا کہ خراب موسم نے کوئنز پارک اوول کے ٹریک کے بارے میں وضاحت حاصل کرنے میں مدد نہیں کی۔ ہندوستان نے پہلا ٹسٹ اننگز اور141 رنز سے جیتا تھا اوراس پہلے ٹسٹ میںکپتان نے یشسوی جیسوال کے ڈیبیو اور شبمن گل کو تیسرے مقام پر بیٹنگ کا اعلان کرکے ایک تازگی بخش تبدیلی کی تھی۔ ڈومینیکا میں جب ہم نے پچ کو دیکھا اور حالات کو جان لیا تو ہمیں واضح اندازہ تھا۔ یہاں ہمارے پاس وضاحت نہیں ہے کیونکہ بارش کے بارے میں بات کی جا رہی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہاں زبردست تبدیلیاں ہوں گی لیکن جو بھی وسائل دستیاب ہیں، اس کی بنیاد پر ہم فیصلہ کریں گے۔ روہت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی 100ویں ٹسٹ کے ضمن میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اگرچہ کپتان نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن لائن اپ میں واحد کمزورکڑی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جے دیو انادکٹ ہیں، جو پہلے ٹسٹ میں محمد سراج یا شاردول ٹھاکرکی طرح طاقتور نظر نہیں آئے تھے۔ نئی گیند کے فاسٹ بولر کے طور پر روہت نے انہیں دو اننگز میں صرف نو اوور دیے جن میں سے صرف دو اوور اس نے دوسری اننگز میں ڈالے۔ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے کہ اگر ان کے پاس اکشر پٹیل میں تیسرا اسپنر ہے جوکیریبیئنزکی زندگی کو مشکل بناسکتا ہے یا اگر حالات ابرآلود رہتے ہیں تو مکیش کمار کے طور پر زیادہ تیزسوئنگ بولنگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پہلے ٹسٹ میں اپنی10ویں ٹسٹ سنچری بنانے والے کپتان خوش تھے کہ جیسوال جیسے نوجوان نے ڈیبیو پر171 رنز بنا کر موقع کا بھرپور استعمال کیا۔ روہت کا ماننا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ میں جلد تبدیلی آئے گی لیکن سینئرزکیا کردار اداکرتے ہیں یہ اہم ہے۔ منتقلی تو ہونی ہی ہے، چاہے آج ہو یا کل لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہمارے جو نوجوان کھلاڑی آ رہے ہیں وہ بہتر مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہمارا کردار اہم ہے کیونکہ ہمیں انہیں کردار کی وضاحت دینا ہے۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ ٹیم کے لیے کیسی تیاری اورکارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔ روہت نے کہا اور ہم ان افراد پر بھروسہ کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل ہیں اور وہ ہندوستانی کرکٹ کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی واپسی کی بھی توقع رکھتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو اس کھیل میں لے جانا اعزازکی بات ہے اور یہ ہر روز نہیں ہوتا ہے۔ دونوں ٹیموں کی تاریخ بہت ہے، اتنی اچھی کرکٹ کھیلی گئی۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیزکی ٹیم تاریخی 100 ویں ٹسٹ میں بہتر مظاہروں کیلئے پرعزم ہے لیکن ہندوستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہیں غیر معمولی کھیل پیش کرنا ہوگا ۔