ہندوستان 100 ارب ڈالر ترسیلات زر وصول کرنے والا پہلا ملک : عالمی بینک

   

نئی دہلی : ہندوستان رواں سال ریکارڈ 100 ارب ڈالر ترسیلات زر وصول کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ترسیلات زر تقریباً 626 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2022 میں دنیا بھر کے تارکین وطن کی طرف سے وطن واپس بھیجی گئی رقم میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترسیلات زرمیں اضافہ امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں اجرتوں میں اضافہ اور محنت کی مضبوط منڈیوں کے سبب ہوا۔ ترسیلات زر وصولی کی فہرست میں ہندوستان سرفہرست ہے، ترسیلات زر وصول کرنے والے دیگر ممالک میں میکسیکو، چین، مصر اور فلپائن شامل ہیں۔