ہندوستان 2-1 سے کامیاب

   

انٹورپ، 11 جون(پی ٹی آئی)۔ یورپ کے دورے میں ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیلجیم کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ انٹورپ، بیلجیم کے وِیلرائکسی پلین میں واقع ہاکی سینٹر آف ایکسیلینس میں کھیلا گیا۔ ہندوستان کی جانب سے للتھانتلوانگی (35 ویں منٹ) اور گیتا یادو (50 ویں منٹ) نے گول کیے۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں سخت مقابلے کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ 35ویں منٹ میں ہندوستان کو ایک پنالٹی اسٹروک ملا جسے للتھانتلوانگی نے کامیابی سے گول میں تبدیل کیا۔