ہندوستان 2023 میں چین کو چھوڑےگا پیچھے، بنے گا دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک :یو این

   

اقوام متحدہ نے پیر کو ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ 15 نومبر کو دنیا کی آبادی آٹھ ارب تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوسان 2023 میں زمین پر سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ آبادی کا یہ مجموعی سنگ میل ’کرہ ارض کی دیکھ بھال کرنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دہانی ہے اور اس بات پر غور کرنے کا ایک لمحہ ہے کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ اپنے وعدوں سے کہاں محروم ہیں اور اسے کیسے پورا کیا جائے۔