نئی دہلی۔ 27 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان2030 تک دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہے اور اگلی دہائی کے دورن اس پوزیشن کو برقرار رکھے گا۔ یہ پیش گوئی ورلڈ اکنامک لیگ ٹیبل2026 کی رپورٹ میں کی گئی ہے ۔ڈبلیو ای ایل ٹی برطانیہ میں قائم سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ کی طرف سے جاری کی جانے والی سالانہ رپورٹ ہے جس میں اگلے 15 سالوں میں مختلف ممالک کی متوقع مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے شرح بندی کی جاتی ہے ۔ رپورٹ میں ہندوستان کو عالمی معیشت میں سب سے مضبوط طویل مدتی ترقی والے ممالک میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے ۔
