نئی دہلی ۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ کی ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں بہترین بولنگ (7/42) کے ساتھ روی چندرن اشون کے اسپن ماسٹرکلاس کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹسٹ میں تین دن کے اندر چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ذریعہ ہندوستان نے رواں چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے اور یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بارڈرگواسکر ٹرافی پر قبضہ برقرار رکھا ہے ۔اشون نے 3/59 کے اعداد شمار کے ساتھ تباہی کا آغاز کیا، آسٹریلیا دوسری اننگز میں 113 پر آل آؤٹ ہوگیا، حالانکہ اس نے دن کا آغاز 61/1 سے کرنے اور ایک مرحلے پر 86/2 ہونے کے بعد کوئی بڑا اسکور نہیں کیا۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو کامیابی کیلئے115 کا ہدف دیا جو اس نے 28.4 اوورز میں پورا کر لیا۔روہت شرما نے ابتدائی اوور میں میتھیو کوہنیمن کی گیند پر باؤنڈری کے لیے مڈ آن پر وائیڈ ڈرائیو کر کے تعاقب کا آغاز کیا۔ لیکن اگلے ہی اوور میں انہوں نے اپنے اوپننگ پارٹنرکے ایل راہول کو بدقسمت انداز میں کھو دیا۔ راہول نے ناتھن لیون کی گیند پر کیپر کوآسان کیچ دیا۔ راہول نے 1 رن اسکور کئے ۔ لنچ کے بعد ہندوستان نے حملہ آور ارادے کے ساتھ آغازکیا۔ ہندوستانی کپتان روہت نے کوہنیمن کے خلاف پچ پر آگے آتے ہوئے بولر کے سر پر چھکا لگایا لیکن وہ ایک خوفناک مکس اپ میں رن آؤٹ ہوگئے اور پجارا کو کریز پر رکھنے کے لیے خود کی وکٹ کو قربان کردیا۔ روہت نے 31 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پجارا اور ویرات کوہلی اپنے فٹ ورک، دفاع میں مثبت رہے اور باؤنڈری بھی حاصل کی۔کوہلی نے 20 رنز اسکور کئے ۔لیکن اس وقت تک ہندوستان نے مطوبہ نشانہ میں نصف رنز اسکو ررکرلئے تھے ۔ ٹوڈ مرفی نے انہیں الیکس کیری کے ہاتھوں اسٹمپ کروادیا۔ پجارا اور شریاس آئر نے رنز بنانے کی رفتار کو برقرار رکھا ۔ اپنے 100ویں ٹسٹ میں کھیلتے ہوئے پجارا نے پچ پر رقص کرتے ہوئے اور مڈ وکٹ پر فلک کرکے ہندوستان کو سیریز میں ایک اور فتح دلائی۔آسٹریلیا کو کچھ انتہائی قابل اعتراض شاٹ سلیکشن اور دوسرے دن اسٹمپ پر ملنے والے فائدہ کو ضائع کرنے سے بہت مایوسی ہوگی۔ دوسرے دن کے اختتام پر5.08 کے صحت مند رن ریٹ کے ساتھ 61/1 سے دوبارہ دوسری اننگز شروع کرنے والے آسٹریلیا نے صبح کے ایک سنسنی خیز سیشن میں 53 رنز پر9 وکٹیں گنودئے ۔ آسٹریلیا کے بعد مزید پریشانی اس وقت ہوئی جب میتھیو رینشا ایک سویپ کرتے ہوئے اشون کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔پیٹر ہینڈزکومب، جنہوں نے پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ 72 رنز بنائے، جڈیجہ کی گیند پر آگے آئے۔ لیکن گیند مڑ گئی اور ایک تیز فرسٹ سلپ کیچ ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اگلی ہی گیند پر، پیٹ کمنز نیجڈیجہ کوسلگ سویپ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ گولڈن ڈک ہوگئے۔ کیری جڈیجہ کا پانچواں شکار بن گئے جب وہ اپنے پہلے سے ریورس سویپ پر گیند سے چھوٹ گیا، اور اس نے اپنے لیگ اسٹمپ کو گرتے دیکھا۔ جڈیجہ کو اس کے بعد اپنی چھٹی وکٹ اس وقت ملی جب نیتھن لیون ایک بڑی ڈرائیو کے لیے گئے، لیکن گیند لیگ اسٹمپ پر لگی اور کوہنیمن کو ریورس سویپ پر اسٹمپ کے ساتھ اننگز کو ختم کردیا۔ہندوستان کی دہلی ٹسٹ میں 6 وکٹوں کی شکست میں شاندار بولنگ کرنے والے جڈیجہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔
مختصر اسکور: آسٹریلیا 31.3 اوورز میں 263 اور 113 (ٹریوس ہیڈ 43، مارنس لیبشگن 35؛ رویندرا جڈیجہ 7/42، روی چندرن اشون 3/59) ہندوستان 83.3 اوورز میں 262 اور234 اوور میں 118/4 ۔ چیتشور پجارا 31 ناٹ آؤٹ؛ نیتھن لیون 2/49، ٹوڈ مرفی 1/22)۔