ہندوستان 8 وکٹوں سے کامیاب

   

بڑودا۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پریا پونیا (ناٹ آوٹ 75) اور جمیما رڈرگس (ناٹ آوٹ 55) کی شاندار نصف سنچریوں سے ہندوستانی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں آج آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ہندوستانی ٹیم نے ٹی -20 سیریز تین۔ایک سے جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شاندار شروعات کی۔جنوبی افریقہ کو 45.1 اوور میں 164 رن پر روکنے کے بعد ہندوستان نے 41.4 اوور میں دو وکٹ پر 165 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔پریا نے 124 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 75 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ انہوں نے جمیما کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 83 رنز بنائے ۔