٭٭ الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ انہوں نے ٹوئیٹر پر اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ دیگر پارٹیاں اور میڈیا مبینہ طور پر ہندو مسلم اور مندر مسجد کی بات کرتے ہیں لیکن صرف کجریوال ہی ڈیولپمنٹ اوراسکولوں کی بات کررہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے کل شام 5 بجے تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔
