ہندو تنظیم کے وکیل کو دھمکی آمیز کال

   

حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے شہر کے ایک وکیل ہندو سنگھٹن کے صدر ایڈوکیٹ کروناساگر کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ وکیل نے بالی ووڈ کے اداکار فرحان اختر کے سی اے اے اور این آر سی پر ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرنے پر سعیدآباد پولیس میں ان کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔ فرحان اختر کے خلاف شکایت کے دوسرے دن کروناساگر کو نامعلوم نمبر سے ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس پر وکیل نے سعیدآباد پولیس سے تحریری شکایت درج کروائی تھی اور بعدازاں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔