پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کئی مذہبی رہنماؤں کے ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے علاوہ کسی اور کی بات نہیں سنی جانی چاہئے۔پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں ہر مذہب اور فرقہ کے لوگ رہتے ہیں۔ اگر کوئی ہندوستان کو ہندو قوم بنانا چاہتا ہے تو وہ ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قول پر عمل کرنا چاہیے۔ ہم گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔