بنگلورو: کرناٹک کے ضلع چکمگلورو میں واقع گرودتاتریہ پیٹھ۔ بابا بڑنگیری درگاہ جھگڑے کے تعلق سے کئی دہے قدیم تنازعہ میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹ نے گذشتہ روز ریاستی حکومت کے اس حکمنامہ کو کالعدم کردیا جس کے ذریعہ صرف ایک مجاور کا تقرر کرتے ہوئے اسے دتاتریہ سوامی کا ’’ننددیپ‘‘ جلانے اور پھول نچھاور کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ مجاور کا یہ عمل اسلامی عقیدے کے خلاف ہے۔ جسٹس بی ایس دنیش کمار نے کہا کہ ریاستی حکمنامہ دستورہند کے آرٹیکل 25 کے تحت ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں برادریوں کو دیئے ہوئے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی نے عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔