ہندو زیادہ بچے پیدا کریں ، بی جے پی ایم ایل اے راکیش ریڈی

   

2029میں تلنگانہ میں ہندو حکومت قائم ہوگی ، میڈیا سے غیر رسمی بات چیت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کی سیاست میں ایک متنازعہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی پی راکیش ریڈی نے ہندوؤں سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہندوؤں کو بھی اپنی آبادی میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی کا حوالہ دیا اور کہا کہ پہلے ہر خاندان میں 20 سے 23 بچے ہوتے تھے ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2029 تک تلنگانہ میں ہندو حکومت قائم ہوگی اور 2 جون 2029 کو وہ خود وزیر داخلہ کے طور پر حلف لینے کا دعویٰ کیا ۔ راکیش ریڈی نے کانگریس حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں یہ تلنگانہ میں کانگریس کی آخری حکومت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حکومت میں چیف منسٹر کے عہدے کے بارے میں ابھی بات نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی کمی ہے جو یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں حیدرآباد پر مسلمانوں کے قبضے کی بات چیت کی جارہی ہے ۔۔ 2