ہندو فریق نے کرشنا جنم بھومی تنازعہ کے معاملے میں سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن دائر کی

   

متھرا کرشنا جنم بھومی معاملے میں ہندو فریق سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ہندو فریق نے عدالت میں کیویٹ پٹیشن دائر کی ہے۔ یہ کیویٹ پٹیشن الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر دائر کی گئی ہے۔26 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے کرشنا جنم بھومی کے ٹائٹل سوٹ سے متعلق تمام مقدمات کو اپنے پاس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیویٹ پٹیشن میں ہندو فریق نے کہا ہے کہ اگر مسلم فریق ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتا ہے تو سپریم کورٹ کو ہندو فریق کو سنے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کرنا چاہیے۔متھرا میں سری کرشن جنم بھومی اور شاہی مسجد کا تنازع تقریباً 13.37 ایکڑ اراضی کا ہے۔ اس میں سے 10.9 ایکڑ اراضی شری کرشنا جنم استھان کے قریب اور 2.5 ایکڑ اراضی عیدگاہ مسجد کے قریب ہے۔ ہندو فریق پوری زمین دینے اور شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جبکہ مسلم فریق اس کی مخالفت کرتا ہے۔