گوہاٹی ۔ 31 ڈسمبر (ایجنسیز) چیف منسٹر آسام ہمنتا بسوا سرما نے زور دیا ہیکہ ہندو خاندانوں کو ان علاقوں میں ایک سے زیادہ بچہ پیدا کرنا چاہئے جہاں وہ موجودہ طور پر اقلیت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادیاتی تبدیلی کو روکنے کیلئے ہندو لوگوں کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو خاندانوں میں کم از کم دو بچوں کی پیدائش ہونا چاہئے اور جو لوگ زیادہ بچوں کی پرورش کے متحمل ہے انہیں تین بچے بھی پیدا کرنے چاہئے۔ چیف منسٹر نے مسلمانوں سے کہا کہ سات یا آٹھ بچے پیدا نہ کرے کیونکہ مجموعی طور پر مسائل بڑھیں گے۔
