ہندو لڑکی نے مسلم بھائی کو راکھی باندھی

   

مذہبی ہم آہنگی کا پیغام
گمبھی راؤ پیٹ 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راکھی کے تہوار کے موقع پر بھائی بہن کے محبت بھرے رشتہ کی ایک خوبصورت مثال گمبھی راؤ پیٹ میں دیکھنے کو ملی جب ایک ہندو لڑکی سیکنڈ ایئر طالبہ نے اپنے مسلم بھائی محمد قطب الدین کو راکھی باندھ کر بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔