ہندو مہاسبھا لیڈر کملیش تیواری پر حملہ انہی کے دفترمیں ہوا قتل

,

   

اطلاعات کے مطابق لکھنو کے ناکا تھانہ علاقے میں ہندو مہاسبھا کے لیڈر کملیش تیواری کو بدمعاشوں نے دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ کملیش تیواری کو اس کے دفتر میں ہی مارا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واردات انجام دینے والے بدمعاش کملیش کو فون کرکے اس کے دفتر پہنچے، بدمعاشوں نے مٹھائی کے ڈبے میں کٹا اور چاقو لے کر پہنچے تھے وہاں ان لوگوں نے چائے بھی پی اس کے بعد ایک نے گلا ریت دیا اور دوسرے نے گولی مار دی۔ کملیش کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولس نے تحقیقات شروع کردی ہے، پولس ٹیم سیل فون ڈیٹیل کے ساتھ ساتھ ملزمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی کملیش تیواری ہے جس نے محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی اور اس کےلیے سزا بھی پاچکا تھا۔