نئی دہلی،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)سناتن ہندو واہنی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔واہنی کے بانی صدر اور کالکا مندر کے مہنت سریندر ناتھ اودھوت نے اتوار کو بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کرکے دہلی اسمبلی میں بی جے پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔مسٹر اودھوت نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ واہنی کے دہلی میں تقریباً 58ہزار رکن ہیں جو اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں گھر گھر تشہیر میں جٹ گئے ہیں۔