ہندو پاک سے براہ راست مذاکرات کی اپیل

   

بروسلز؍ برلن؍ نیویارک؍ لندن ۔ 10 مئی (ایجنسیز) : G-7 ممالک نے ہندوستان اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست مذاکرات کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے G-7 ممالک نے ہندوستان اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست مذاکرات کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے، ’’ہم، G-7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے، 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے سفاکانہ دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہندوستان و پاکستان دونوں سے تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے فوجی کارروائیوں کو خطہ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں میں شدت سے علاقائی استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے شہریوں کی سلامتی پر شدید تشویش رکھتے ہیں، فوری طور پر کشیدگی میں کمی کی اپیل کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں فریق براہ راست مذاکرات کے ذریعہ پرامن حل کی جانب بڑھیں۔ ہم ایک فوری اور پائیدار سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں اور صورت حال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔‘‘